Wednesday , October 17 2018
Home / ہندوستان / مودی نے صفائی کی اہمیت پر زور دیا

مودی نے صفائی کی اہمیت پر زور دیا

نئی دہلی، 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم نریندر مودی نے ورلڈ ٹائلٹ ڈے کے موقع پر آج ملک میں صفائی ستھرائی کے شعبے میںاصلاحات اور بہتری لانے نیز اس سمت میں حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔مسٹرمودی نے ٹویٹ کیا، ”ہم دنیا بھر میں حفظان صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے مصروف عمل ہیں۔” وزیراعظم نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں کھلے میں رفع حاجت نہ کرنے اور اسے ترک کرنے کی اہمیت کی وضاحت کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلے میں رفع حاجت کی عادت ختم کرناخواتین کے لئے بہترین تحفہ ہے ۔ انہوں نے ان تمام لوگوں اور تنظیموں کو مبارکباد دی ہے جو ملک کے مختلف حصوں میں ٹوائلٹوں کی تعمیر میں مصروف ہیں۔ ان کی قیمتی شراکت داری نے ہندوستان کو مضبوط کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT