Thursday , December 14 2017
Home / سیاسیات / مودی نے غریبی کو قریب سے دیکھا، جیٹلی تمام ہندوستانیوں کو غریبی دکھا رہے ہیں: راہول

مودی نے غریبی کو قریب سے دیکھا، جیٹلی تمام ہندوستانیوں کو غریبی دکھا رہے ہیں: راہول

نئی دہلی، 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے ملک کی معیشت کی صورت حال پر سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا کے ایک روزنامہ میں شائع مضمون کے بہانے مودی حکومت کا مذاق اڑاتے ہوئے آج وزیر عظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی پر سخت حملہ کیا۔مسٹر سنہا نے ایک قومی ہندی روزنامہ میں اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ ‘وزیر اعظم دعوی کرتے ہیں کہ انہوں نے غریبی کو قریب سے دیکھا ہے ۔ ان کے وزیر خزانہ اوور ٹائم کرکے یہ یقینی بنارہے ہیں کہ تمام ہندوستانی غریبی کو قریب سے دیکھ سکیں۔’کانگریس کے نائب صدر نے اس مضمو ن کے بہانے مودی حکومت کی اقتصاد ی پالیسیوں پر سخت حملہ کیا اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا نام لے کر اور مسٹر مودی کا نام لئے بغیر ان کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا’ دیویو اور سجنو آپ کا معاون پائلٹ اور وزیر خزانہ بول رہا ہوں۔

TOPPOPULARRECENT