Saturday , September 22 2018
Home / سیاسیات / مودی نے غیر ملکی دوروں اور انتخابی

مودی نے غیر ملکی دوروں اور انتخابی

ممبئی 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر قائد و سابق مرکزی وزیر راجیو شکلا نے وزیراعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیاکہ وہ قومی صیانت کو نظرانداز کررہے ہیں اور غیرملکی دوروں اور انتخابی مہمات پر اپنے توجہ مرکوز کررہے ہیں جبکہ سرحد پر پاکستان جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے بے قصور ہندوستانیوں کو ہلاک کررہا ہے۔ جب اُن کی توج

ممبئی 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر قائد و سابق مرکزی وزیر راجیو شکلا نے وزیراعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیاکہ وہ قومی صیانت کو نظرانداز کررہے ہیں اور غیرملکی دوروں اور انتخابی مہمات پر اپنے توجہ مرکوز کررہے ہیں جبکہ سرحد پر پاکستان جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے بے قصور ہندوستانیوں کو ہلاک کررہا ہے۔ جب اُن کی توجہ وزیر دفاع ارون جیٹلی کے اِس بیان پر مبذول کروائی گئی کہ پاکستان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا تو اُنھوں نے کہاکہ صرف باتوں سے کچھ نہیں ہوتا۔اِن پر عمل بھی کیا جانا چاہئے۔ خارجہ پالیسی پر توجہ مرکوز کرنے اور معاشی پالیسیوں کے تعین کے علاوہ بھی مودی کو اور کچھ کرنا چاہئے۔وزیراعظم کی جاریہ صورتحال پر خاموشی پر بھی کانگریس نے شدید تنقید کی۔

شیوسینا نے جواب نہیں دیا : راج
ممبئی ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایم این ایس صدر راج ٹھاکرے نے آج دعویٰ کیا ہیکہ وہ 15 اکٹوبر مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں شیوسینا کے ساتھ اتحاد کیلئے تیار ہیں کیونکہ اس کا بی جے پی سے تعلق ختم ہوچکا ہے لیکن انہیں اب تک کوئی جواب نہیں ملا۔ راج ٹھاکرے نے ایک نیوز چینل کو بتایا کہ 25 ستمبر کو شیوسینا ۔ بی جے پی اتحاد ختم ہوتے ہی انہوں نے صدر شیوسینا ادھو ٹھاکرے سے فون پر بات کی۔ اس وقت دونوں جماعتوں کے قائدین کے مذاکرات سے اتفاق کیاگیا تھا لیکن ہماری تمام کوششوں کے باوجود کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT