Tuesday , January 16 2018
Home / سیاسیات / مودی وزیراعظم بننے کیلئے ملک کے ٹکڑے کردیں گے

مودی وزیراعظم بننے کیلئے ملک کے ٹکڑے کردیں گے

اقتدار حاصل کرنے بے چین، راہول گاندھی کا ریمارک

اقتدار حاصل کرنے بے چین، راہول گاندھی کا ریمارک
رائے پور ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے آج نریندر مودی کو تنقیدوں کا نشانہ بناتے ہوئے ’’جاسوسی‘‘ تنازعہ پھر ایک بار اٹھایا اور کہا کہ بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار اقتدار کیلئے اس قدر بے چین ہیں کہ وہ اپنا مقصد حاصل کرنے کیلئے ملک کے ٹکڑے بھی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے یہاں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی وزیراعظم بننا چاہتے ہیں اور وہ اس کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ وہ ملک کو تقسیم بھی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں صرف ایک ہی شخص ہے جو دنیا میں ہورہے حالات سے پوری طرح باخبر ہے۔ ملک میں جو بھی حالات پیش آتے ہیں صرف اسی شخص کو پتہ ہوتا ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ شخص ملک کو تبدیل کرسکتا ہے۔ راہول گاندھی نے مودی کے حالیہ ’’چوکیدار‘‘ ریمارک پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ چوکیداری کی بات کرتے ہیں۔ ان کے بڑے نیتا اڈوانی جی اور جسونت سنگھ جی ہیں، ان سے پوچھیں چوکیداری کیسی ہوئی اور ان کا کیا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی فرقہ پرستی میں ملوث ہے اور وہ مذہب کے نام پر قوم کو تقسیم کررہی ہے۔ گجرات میں پولیس کی جانب سے ایک خاتون آرکیٹکٹ کی جاسوسی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آخر وہ کس طرح کے اختیارات خواتین کو دینا چاہتے ہیں۔ اگر کوئی خاتون جنسی ہراسانی کا شکار ہو تو پولیس اس کے پیچھے لگ جاتی ہے اور اس کے فون ٹیاپ کئے جاتے ہیں۔ بی جے پی خواتین کو اختیارات کی بات کرتی ہے لیکن ہر شخص دیکھ رہا ہیکہ کس طرح کے اختیارات دیئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT