Monday , February 19 2018
Home / سیاسیات / مودی وزیراعظم نہیں بلکہ بی جے پی قائد جیسی تقریر کررہے ہیں

مودی وزیراعظم نہیں بلکہ بی جے پی قائد جیسی تقریر کررہے ہیں

اگرتلا۔9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے تریپورہ میں اعلی سطحی انتخابی مہم کے آغاز کے ایک دن بعد جس میں انہوں نے رائے دہندوں سے اپیل کی تھی کہ بائیں محاذ حکومت کا تختہ الٹ دیں۔ کانگریس نے آج ان کے وزیراعظم کی طرح نہیں بلکہ ایک بی جے پی قائد کی طرح تقریر کرنے کی مذمت کی۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری سی پی جوشی نے جو تریپورمیں پارٹی امور کے انچارج نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم کی تقریریں وزیراعظم کی طرح نہیں بلکہ ایک بی جے پی قائد کی طرح ہیں۔ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے۔ مودی نے سیپا ہیجالا ضلع میں سونومورا اور اوناکوٹی ضلع میں کیلاش آہار دیہات میں عام جلسوں سے خطاب کیا تھا۔ جوشی نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جبکہ کانگریس انتخابی مقابلہ میں حصہ لے رہی ہے۔ رائے دہندے ہر پارٹی کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ تمام سابقہ انتخابات میں ہم نے علاقائی پارٹیوں سے اتحاد کیا تھا لیکن اس بار ہم اپنے بلبوتے پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ صدر کانگریس راہول گاندھی 16 فبروری کو ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT