Tuesday , December 19 2017
Home / شہر کی خبریں / مودی وعدے نبھائیں گے پون کلیان کو اُمید

مودی وعدے نبھائیں گے پون کلیان کو اُمید

وجئے واڑہ۔ 12 نومبر (پی ٹی آئی) جن سینا کے صدر پون کلیان جنہوں نے گزشتہ سال انتخابات میں تلگو دیشم۔ بی جے پی اتحاد کی تائید کی تھی، آج کہا کہ انہیں توقع ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی آندھرا پردیش سے کئے گئے وعدے پورے کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت امراوتی کی سنگ بنیاد تقریب کے موقع پر مودی نے جو وعدے کئے گئے ہیں، انہیں پورا کیا جانے کی توقع ہے۔ اس کے لئے وزیراعظم کو کچھ وقت دیا جانا چاہئے۔ پون کلیان نے آج چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی جو تقریباً 3 گھنٹے جاری رہی۔ بعدازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پون کلیان نے کہا کہ انہوں نے چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کرکے دیوالی کی مبارکباد دی۔ اس کے علاوہ امراوتی کی سنگ بنیاد تقریب میں عدم شرکت پر معذرت خواہی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT