Thursday , January 18 2018
Home / Top Stories / مودی و بی جے پی، عام آدمی کو روکنے میں ناکام!

مودی و بی جے پی، عام آدمی کو روکنے میں ناکام!

نئی دہلی ، 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی، بی جے پی کے چیف منسٹروں سے لیکر سینئر پارٹی قائدین کی طاقت کو دہلی اسمبلی چناؤ کیلئے جھونک دینے کے باوجود عام آدمی کے ووٹ نے ایسا لگتا ہے اپنا اثر دکھایا جبکہ 70 رکنی ایوان کیلئے آج پولنگ کے بعد کئی ایگزٹ پولس نے اروند کجریوال کی عام آدمی پارٹی کی جیت ظاہر کی ہے۔ 67 فیصد کی ری

نئی دہلی ، 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی، بی جے پی کے چیف منسٹروں سے لیکر سینئر پارٹی قائدین کی طاقت کو دہلی اسمبلی چناؤ کیلئے جھونک دینے کے باوجود عام آدمی کے ووٹ نے ایسا لگتا ہے اپنا اثر دکھایا جبکہ 70 رکنی ایوان کیلئے آج پولنگ کے بعد کئی ایگزٹ پولس نے اروند کجریوال کی عام آدمی پارٹی کی جیت ظاہر کی ہے۔ 67 فیصد کی ریکارڈ پولنگ ہوئی اور منگل 10 فبروری کو رائے شماری ہوگی۔ اے بی پی۔ نیلسن کے ایگزٹ پول میں عام آدمی پارٹی کو 39 نشستیں، بی جے پی کو 28 اور کانگریس کو 3 سیٹیں بتائی گئی ہیں؛ نیوز ۔ نیشن کے پول میں عام آدمی پارٹی کو 39-43، بی جے پی کو 25-29 اور کانگریس کو 13 نشستیں ظاہر کی گئیں، جبکہ سی ۔ ووٹر کے پول نے عام آدمی پارٹی کو 31-39، بی جے پی کو 27-35 اور کانگریس کو 2-4 سیٹیں دی ہیں۔

بی جے پی نے کجریوال کے خلاف سابقہ رکن ٹیم انا کرن بیدی کو یکایک پارٹی میں شامل کرکے چیف منسٹر امیدوار بنادیا اور انتخابی مہم میں فرقہ پرستی کا بھی سہارا لیا مگر سکیولر ہندوستان میں دارالحکومت کے ووٹروں نے اسے مسترد کردیا ہے!

TOPPOPULARRECENT