Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / مودی ٹائم ریڈرس پول کے ’’پرسن آف دی ایئر‘‘

مودی ٹائم ریڈرس پول کے ’’پرسن آف دی ایئر‘‘

نیویارک۔ 8 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی ٹائم میگزین کی سال کی بااثر شخصیت کیلئے منتخبہ 8 قطعی افراد کی فہرست میں جگہ نہیں بنا پائے لیکن اُنھیں ٹائم ریڈرس پولس کا پرسن آف دی ایئر خطاب حاصل ہوا ہے ۔ مودی نے ٹائم میگزین کے ’’پرسن آف دی ایئر ‘‘ کیلئے تقریباً پانچ ملین ووٹ میں 16 فیصد سے زائد حاصل کئے ہیں۔ فرگوسن میں احتجاج کو 9 فیصد ووٹ کے ساتھ دوسرا مقام حاصل ہوا ہے ۔ یہاں اگسٹ میں غیرمسلح سیاہ فام مائیکل براؤن کو سفید فام پولیس آفیسر ڈیرین ویلسن نے گولی مارکر ہلاک کردیا تھا جس کے بعد گرانڈ جیوری نے اپنے فیصلہ میں پولیس عہدیدار کو ماخوذ نہیں کیا جس پر عوام برہمی کے عالم میں سڑکوں پر نکل آئے تھے ۔ اس آن لائن پول میں 225 ممالک کے قارئین نے حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT