Tuesday , October 16 2018
Home / سیاسیات / مودی پر راہول کا طنز، اردو شعر کا استعمال

مودی پر راہول کا طنز، اردو شعر کا استعمال

احمد آباد، 29نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نائب صدر راہول گاندھی گجرات میں آج سے اپنے دو روزہ انتخابی دورے سے پہلے حکمراں بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے ایک اور سوال پوچھا۔انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ بی جے پی نے گجرات میں گزشتہ انتخابات کے دوران 50 لاکھ نئے گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن پانچ سال میں صرف 4.72 لاکھ گھر ہی بنایاگیا۔راہول نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا- ’22 سالوں کا حساب، گجرات مانگے جواب۔گجرات کے حالات پر پردھان منتری جی سے پہلا سوال: 2012 میں وعدہ کیا کہ 50 لاکھ نئے گھر دیں گے ۔5 سال میں بنائے صرف 4.72 لاکھ گھر۔پردھان منتری جی بتائیے کہ کیا یہ وعدہ پورا ہونے میں 45سال اور لگیں گے ؟ واضح رہے کہ گجرات میں انتخابی مہم کے دوران راہول بی جے پی اور مسٹر مودی سے سوال پر سوال پوچھ رہے ہیں جس پر برسراقتدار پارٹی کا ان پر صرف سوال پوچھنے اور خود جواب نہ دینے کا الزام لگایا ہے ۔ اس سے پہلے گذشتہ 27نومبر کو انہوں نے رافیل سودے اور امیت شاہ کے بیٹے کی کمپنی کے معاملہ پر حملہ بولتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر گجرات کی انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ راہول گاندھی سومناتھ مندر کے درشن کے ساتھ دو روزہ طوفانی دورہ کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے آج سے کم سے کم کئی عام جلسوں سے خطاب کیا اور کل بھی مہم میں حصہ لیں گے۔

 

سرمائی اجلاس کی تاریخ
تبدیل کرنے کا دفاع
اندور ۔ 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن نے آج کہا کہ گجرات انتخابات سرمائی اجلاس کی تاریخ تبدیل کرنے کی واحد وجہ نہیں ہے۔ ایوان میں انتخابات کے دوران مباحث کا انعقاد مشکل تھا۔ وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ سرمائی اجلاس 15 ڈسمبر سے شروع اور 5 جنوری کو ختم ہوگا۔

 

TOPPOPULARRECENT