Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مودی پر ریمارکس سے راہول کی لاعلمی بے نقاب : دتاتریہ

مودی پر ریمارکس سے راہول کی لاعلمی بے نقاب : دتاتریہ

حیدرآباد ۔ 21 اگسٹ ۔ ( پی ٹی آئی ) مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے وزیراعظم نریندر مودی پر کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے ٹوئٹر ریمارکس کی سخت مذمت کرتے ہوئے آج کہا کہ اس مسئلے پر راہول گاندھی کی حقائق سے لاعلمی بے نقاب ہوگئی ہے ۔ راہول نے جمعہ کو ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیام میں مودی کے لئے دعائیہ کلمات میں کہا تھا کہ غفلت اور لاعلمی سے  وزیراعظم کی نجات کے لئے دعاگو ہیں۔ دتاتریہ نے کہا کہ مودی رشوت سے پاک حکومت چلارہے ہیں اور انھوں نے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا ہے لیکن راہول اس حقیقت کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ راہول کے ریمارکس سے ایک دن قبل وزیراعظم مودی نے کہا تھا کہ آزاد ہندوستان میں بی جے پی کو اتنی مخالفتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جتنا کانگریس کو برطانوی دور حکومت میں بھی سامنا نہیں ہوا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT