Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / مودی پر سی پی آئی کی تنقید بڑھتی ہوئی عدم راوداری پر ردعمل

مودی پر سی پی آئی کی تنقید بڑھتی ہوئی عدم راوداری پر ردعمل

نئی دہلی ۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار انتخابات کے پس منظر میں سی پی آئی نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے عوامی نظام کو پست ترین معیار پر پہنچا دیا ہے اور ان سے ملک میں بڑھتی ہوئی عدم رواداری کے سلسلہ میں جواب طلب کیا۔ مودی کے بہار میں انتخابی جلسوں پر خصوصی تبصروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈی راجہ نے پرزور انداز میں کہا کہ سیاسی تنظیموں کو انتخابی فورم مباحث کیلئے استعمال کرنا چاہئے۔ ان میں صرف عوام کیلئے مختص پروگراموں اور پالیسیوں کی بات کرنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT