Thursday , November 15 2018
Home / ہندوستان / مودی پر نازیبا تبصرہ کرنے کا ملزم قید

مودی پر نازیبا تبصرہ کرنے کا ملزم قید

الہ آباد9جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف فیس بک پر نازیبا تبصرہ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔پولیس کے ذرائع نے پیر کے روزبتایا کہ کھیری علاقے کے دیہی خورد گاؤں کا باشندہ پنکج شکلا نامی نوجوان نے حال ہی میں وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف فیس بک پر نازیبا تبصرہ کیا تھا۔ کچھ لوگوں نے اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سرگرم کارکن ملزم کے خلاف الزام کارروائی کرنے کے لئے ہنگامہ کر رہے تھے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرکے بھیڑ خاموش کرایا۔سب انسپکٹر رام کی تحریر پر ملزم کے خلاف آئی ٹی ایکٹ کے تحت رپورٹ درج کرکے کل شام گرفتار کر لیا گیا ۔ملزم کو جیل بھیج دیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT