Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / مودی پنچ درہ میں ریفائنری کا افتتاح کریں گے

مودی پنچ درہ میں ریفائنری کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی،16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)وزیر اعظم نریندر مودی نے آج راجستھان کے بارمیڑ ضلع میں پنچ درہ میں 43 ہزار کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کی گئی راجستھان آئل ریفائنری کا افتتاح کریں گے ۔ایچ پی سی ایل اور راجستھان حکومت کے اس جوائنٹ پروجیکٹ سے 50 ہزار لوگوں کو روزگار ملنے کا امکان ہے ۔ اس موقع پر مسٹر مودی پنچ درہ میں ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے ۔مسٹر مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنچ درہ میں آئل ریفائنری کے افتتاحی پروگرام میں شریک ہونے کا بے حد مشتاق ہوں۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان کی یہ ریفائنری ریاست کی ایسی پہلی ریفائنری ہوگی جس سے راجستھان کے لوگوں کو تیل اور گیس فراہم ہوں گی۔ریفائنری سے ریاست کے محنتی نوجوانوں کو خاص طور پر فائدہ پہنچے گا۔ ایچ پی سی ایل اور راجستھان سرکار کے 43 ہزار کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی ریاست کی پہلی ریفائنری ہوگی۔اس ریفائنری کو تیل کے سرچشموں کے قریب قائم کیاگیا ہے ۔ پٹرولیم وزارت کے ذرائع کے مطابق اس پروجیکٹ سے روز گار کے 10 ہزار بالواسطہ اور 40 ہزار بلاواسطہ مواقع پیدا ہوں گے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT