Thursday , January 18 2018
Home / سیاسیات / مودی کابینہ میں خواتین وزراء کی تعداد 8ہوگئی

مودی کابینہ میں خواتین وزراء کی تعداد 8ہوگئی

نئی دہلی۔9نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی کابینہ میں آج کی توسیع کے دوران اترپردیش سے تعلق رکھنے والی پہلی مرتبہ ایم پی کے طور پر منتخب سادھوی نرنجن جیوتی واحد خاتون رکن ہیں جنہیں حلف دلایا گیا ۔ 47سالہ جیوتی نے فتح پور حلقہ سے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سے قبل مودی کابینہ میں 7خاتون وزراء تھیں۔ سشما سوراج ‘ اومابھارتی ‘ نجمہ ہبت اللہ ‘ مین

نئی دہلی۔9نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی کابینہ میں آج کی توسیع کے دوران اترپردیش سے تعلق رکھنے والی پہلی مرتبہ ایم پی کے طور پر منتخب سادھوی نرنجن جیوتی واحد خاتون رکن ہیں جنہیں حلف دلایا گیا ۔ 47سالہ جیوتی نے فتح پور حلقہ سے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سے قبل مودی کابینہ میں 7خاتون وزراء تھیں۔ سشما سوراج ‘ اومابھارتی ‘ نجمہ ہبت اللہ ‘ مینکا گاندھی ‘ہریشمت کور بادل اور اسمرتی ایرانی کے بعد مودی کابینہ میں سادھوی نرنجن جیوتی شامل ہوگئی ہیں ۔ نرملا سیتارامن کو آزادانہ چارج کے ساتھ مملکتی وزیر بنایا گیا ہے ۔ اتفاق سے مودی کابینہ میں سب سے زیادہ نوجوان خاتون وزیر اور سب سے عمر رسید خاتون وزیر شامل ہیں ان میں علیٰ الترتیب اسمرتی ایرانی اور نجمہ ہبت اللہ ہیں ۔ آج کی توسیع کے بعد مودی کابینہ میںخواتین کی تعداد 8ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT