Thursday , May 24 2018
Home / پاکستان / مودی کادعویٰ بے بنیاد باتیں خورشید قصوری کا ردعمل

مودی کادعویٰ بے بنیاد باتیں خورشید قصوری کا ردعمل

اسلام آباد۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری نے آج اس دعویٰ کو ’’عجیب و غریب بے بنیاد باتیں‘‘ کے طور پر خارج کردیا جو وزیراعظم نریندر مودی نے کیا تھا کہ اسلام آباد گجرات اسمبلی چناؤ میں مداخلت کررہا ہے۔ قصوری نے اردو زبان کے ٹی وی نیوز چینل سماع کو بتایا کہ انہیں اس طرح کے دعویٰ پر حیرت ہوئی ہے۔ میں ڈنر کیلئے گیا تھا اور میں نے ان کا یہ دعویٰ سنا ہیکہ پاکستان کوئی سازش رچا رہا ہے۔ یہ سب بے بنیاد باتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈنر میں لفظ گجرات کا استعمال ہی نہیں کیا گیا۔ گذشتہ ہفتہ اس ڈنر کا اہتمام کانگریس لیڈر منی شنکر ایئر نے نئی دہلی میں کیا تھا۔ وزیراعظم مودی نے گجرات انتخابات میں مداخلت کرنے کا پاکستان پر الزام عائد کیا تھا اس کے بعد منی شنکر ایئر تنازعہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT