Wednesday , November 22 2017
Home / عرب دنیا / مودی کا آج سے دورۂ متحدہ عرب امارات

مودی کا آج سے دورۂ متحدہ عرب امارات

ابوظہبی۔15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کل دو روزہ دورہ پر ابوظہبی پہونچیں گے۔ متحدہ عرب امارات کی طاقتور شخصیتوں خاص کر عرب معیشت کی دوسری سب سے بڑی قیادت کے بشمول کئی افراد سے ملاقات کریں گے۔ ان کے علاوہ وہ ہندوستانی برادری سے بھی خطاب کریں گے ۔ یو اے ای کی آبادی کا 30 فیصد حصہ ہندوستانیوں پر مشتمل ہے۔ متحدہ عرب امارات کے اپنے دو روزہ دورہ کے دوران جو 34 سال میں ہندوستانی وزیراعظم کا سب سے پہلا دورہ ہے، نریندر مودی توانائی اور تجارت کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے اور ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لئے زور دیں گے۔ یو اے ای قیادت سے بات چیت کے دوران آئی ایس آئی ایس سے لاحق خطرات بھی زیر بحث آنے کی توقع ہے ۔ سرکاری ذرائع سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یو اے ای اس دہشت گرد گروپ کو ایک خطرہ تصور کرتا ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائیگا ۔1981ء میں سابق وزیراعظم اندرا گاندھی نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا۔
مودی کے اس دورہ کو ہند ۔ یو اے ای تعلقات میں بہتری لانے کا بہترین موقع سمجھا جارہا ہے۔ وزیراعظم مودی نے اپنے دورہ سے قبل یو اے ای کو ایک قابل قدر پارٹنر ملک قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT