Thursday , January 18 2018
Home / ہندوستان / مودی کا آج پھر دورۂ جموں و کشمیر

مودی کا آج پھر دورۂ جموں و کشمیر

جموں ۔ 15 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی جموں خطہ میں بی جے پی امیدواروں کیلئے کل انتخابی مہم چلاتے ہوئے اسمبلی چناؤ کے پانچویں و قطعی مرحلے کیلئے دو ریالیوں کو مخاطب کریں گے ۔ بی جے پی ترجمان ارون گپتا نے کہا کہ وزیراعظم جموں میں انتخابات کے آخری مرحلے میں پارٹی کیلئے مہم چلاتے ہوئے کل دو ریالیوں سے خطاب کریں گے ۔ انھو

جموں ۔ 15 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی جموں خطہ میں بی جے پی امیدواروں کیلئے کل انتخابی مہم چلاتے ہوئے اسمبلی چناؤ کے پانچویں و قطعی مرحلے کیلئے دو ریالیوں کو مخاطب کریں گے ۔ بی جے پی ترجمان ارون گپتا نے کہا کہ وزیراعظم جموں میں انتخابات کے آخری مرحلے میں پارٹی کیلئے مہم چلاتے ہوئے کل دو ریالیوں سے خطاب کریں گے ۔ انھوں نے کہاکہ مودی ضلع کٹھوا میں صبح تقریباً 11 بجے اور جموں سٹی کے ایم اے اسٹیڈیم میں دوپہر 1:30 بجے ریالیوں کو مخاطب کریں گے ۔ پانچویں وقطعی مرحلے میں جموں ، کٹھوا اور راجوری اضلاع کے 20 اسمبلی حلقوں میں ہفتہ کو پولنگ ہوگی ۔ نتائج کا اعلان 23 ڈسمبر کو کیا جائے گا ۔ یہ جموں و کشمیر کو مودی کا انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد سے پانچواں دورہ رہے گا ۔ انھوں نے انتخابی مہم کیلئے اس ریاست کا 4 مرتبہ دور کیا ہے اور ابھی تک سات ریالیوں کو مخاطب کیا ہے ۔ اس دوران کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی بھی کل اپنی پارٹی کیلئے جموںو کشمیر میں مہم چلائیں گے ۔ پارٹی کے اسٹیٹ جنرل سکریٹری اور ترجمان عبدالرشید چودھری نے آج کہا کہ راہول کل راجوری اور کٹھوا میں پارٹی امیدواروں کیلئے مہم چلائیں گے ۔ راہول کا راجوری میں دوپہر 12 بجے اور کٹھوا میں 2 بجے عام ریالیوں سے خطاب کا پروگرام ہے ۔ وہ قبل ازیں دوسرے مرحلے میں انتخابی مہم چلاچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT