Sunday , December 17 2017
Home / سیاسیات / مودی کا اتوار کو دورہ ٔگجرات

مودی کا اتوار کو دورہ ٔگجرات

احمدآباد ؍ نئی دہلی ۔ 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات اسمبلی انتخابات کے اعلان میں تاخیر کے بارے میں تنازعہ کے دوران وزیراعظم نریندرمودی اپنی آبائی ریاست کا اتوار کے دن دورہ کریں گے اور کئی پراجکٹس کے سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ جاریہ ماہ مودی کا تیسرا دورہ ہوگا۔ مودی نے حال ہی میں قانون ساز اسمبلی انتخابات کے بارے میں کہا تھا کہ یہ ’’وکاس واد‘‘ (ترقی پسندی) اور ’’ونش واد‘‘ (خاندانی سیاست) کے درمیان مقابلہ ہوگا جس میں ان کا ترقی کا ایجنڈہ کانگریس کی خاندانی سیاست پر غالب آئے گا۔ وہ کئی ہزار کروڑ روپئے مالیتی پراجکٹس کے سنگ بنیاد رکھیں گے اور اسے عوام کے نام معنون کریں گے۔ یہ پراجکٹس بھاونگر اور وڈودرا اضلاع میں قائم کئے جارہے ہیں۔ اپنے کئی ٹوئیٹس میں جو طنز سے بھرے ہوئے تھے، سابق وزیرفینانس و مرکزی وزیرداخلہ نے دعویٰ کیا ہیکہ الیکشن کمیشن کو یاد دلانا ہوگا کہ وہ اپنی تعطیلات میں توسیع کررہا ہے جبکہ حکومت گجرات نے آزادی سے رعایتوں کا اعلان کیا ہے۔ درحقیقت الیکشن کمیشن نے گجرات انتخابات کی تاریخ کا اعلان وزیراعظم کے سپرد کردیا ہے جبکہ وہ اپنی گذشتہ انتخابی ریالی کو مخاطب کرنے آئے تھے۔ کانگریس نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا ہیکہ گجرات انتخابات کے اعلان میں تاخیر کی جائے تاکہ وزیراعظم ایک ’’جھوٹے سینٹاکلاز‘‘ کا کردار ادا کرسکیں اور ترغیبات کا اعلان کرسکیں۔ جملہ بازی کرسکیں۔ انتخابی ضابطہ اخلاق گجرات میں انتخابی پروگرام کے اعلان کے فوری بعد ہماچل پردیش کے ساتھ نافذ کردیا جائے گا۔ جن پراجکٹس کا مودی سنگ بنیاد رکھیں گے ، پہلے مرحلہ میں ان پر 615 کروڑ روپئے صرف کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT