Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / مودی کا آج دورۂ جموں ، سخت چوکسی

مودی کا آج دورۂ جموں ، سخت چوکسی

جموں ۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے کل دورہ جموں کے پیش نظر سخت چوکسی اختیار کرلی گئی ہے۔ آج یہاں انکاؤنٹر میں تین فوجیوں اور تین عسکریت پسندوں کے بشمول 10 افراد ہلاک ہوگئے ۔ مودی انتخابی مہم کے سلسلے میں کل جموں کا دورہ کررہے ہیں۔ جموں انسپکٹر آف جنرل پولیس راجیش کمار نے کہا کہ علاقہ کے تمام اضلاع بالخصوص جموں ۔ سر

جموں ۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے کل دورہ جموں کے پیش نظر سخت چوکسی اختیار کرلی گئی ہے۔ آج یہاں انکاؤنٹر میں تین فوجیوں اور تین عسکریت پسندوں کے بشمول 10 افراد ہلاک ہوگئے ۔ مودی انتخابی مہم کے سلسلے میں کل جموں کا دورہ کررہے ہیں۔ جموں انسپکٹر آف جنرل پولیس راجیش کمار نے کہا کہ علاقہ کے تمام اضلاع بالخصوص جموں ۔ سرینگر شاہراہ پر سخت چوکسی اختیار کی جارہی ہے۔ فوج نے ضلع راجوری میں خط قبضہ پر مداخلت کاری کی کوشش کو بھی ناکام بنایا۔ مودی کٹھمنڈو میں سارک اجلاس میں شرکت کے بعد آج ہندوستان واپس ہوچکے ہیں جبکہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے صدر نیپال کے استقبالیہ میں شرکت نہیں کی اور پاکستان کے حالات کی بناء واپس ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT