Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / مودی کا جاپان میں ہندوستانی برادری نے گرمجوش استقبال کیا

مودی کا جاپان میں ہندوستانی برادری نے گرمجوش استقبال کیا

ٹوکیو 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کا جاپان میں ہندوستانی برادری کے ارکان نے اُن کی سالانہ باہمی چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے آمد پر گرمجوش استقبال کیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے استقبال کی تصویر اور خبر جاری کی گئی۔ 2 سال کی مدت میں یہ مودی کا دوسرا دورہ جاپان ہے۔ کل وہ وزیراعظم جاپان سے وسیع تر موضوعات پر بات چیت کریں گے۔شہنشاہ جاپان اکی ہیٹو سے بھی اُن کی ملاقات مقرر ہے۔ وزیراعظم اپوزیشن قائدین اور دیگر سیاسی قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT