Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / مودی کا دورۂ امریکہ، 26 جون کو ٹرمپ سے ملاقات

مودی کا دورۂ امریکہ، 26 جون کو ٹرمپ سے ملاقات

نئی دہلی 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کو نیا نظم و نسق تشکیل پانے کے بعد اپنے پہلے دورے میں وزیراعظم نریندر مودی 26 جون کو صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے مختلف النوع مسائل پر بات چیت منعقد کریں گے جن میں ہندوستان کی H1B ویزا قوانین میں ممکنہ تبدیلیوں کے بارے میں تشویش شامل ہے۔ اِس دورے کی 25 جون کو شروعات کا اعلان کرتے ہوئے وزارت اُمور خارجہ نے آج کہاکہ مودی ۔ ٹرمپ بات چیت باہمی تعلقات میں نئی سمت فراہم کرے گی اور باہمی شراکت کو نئی جہت ملے گی۔ دونوں قائدین کے درمیان یہ پہلی میٹنگ رہے گی۔ وزارت نے بتایا کہ وزیراعظم مودی امریکی صدر کے ساتھ سرکاری نوعیت کی بات چیت 26 جون کو کریں گے۔ گزشتہ ہفتہ اپنی سالانہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اُمور خارجہ سشما سوراج نے کہا تھا کہ مودی ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں مختلف مسائل اُٹھاتے ہوئے اُن کے بارے میں ہندوستان کی تشویش سے واقف کرائیں گے۔

 

TOPPOPULARRECENT