Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / مودی کا دورۂ حیدرآباد چیف سیکریٹری نے انتظامات کا جائزہ لیا

مودی کا دورۂ حیدرآباد چیف سیکریٹری نے انتظامات کا جائزہ لیا

حیدرآباد۔ 23 نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر ایس پی سنگھ نے آج سیکریٹریٹ میں تمام محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کا جائزہ اجلاس طلب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کے 28 نومبر کو دورۂ حیدرآباد، میٹرو ٹرین کے افتتاح کے علاوہ دوسرے پروگرامس کیلئے انتظامات کے سلسلے میں ضروری ہدایت دی۔ چیف سیکریٹری نے اجلاس میں بیگم پیٹ ایرپورٹ، شمس آباد ایرپورٹ، میاں پور، ایچ آئی سی سی، فلک نما پیالیس، گولکنڈہ میں منعقد ہونے والے پروگرامس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ بیگم پیٹ میں گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ، ریاستی وزراء، وزیراعظم نریندر مودی کا استقبال کریں گے۔ 28 نومبر کو وزیراعظم دوپہر میں میٹرو ٹرین کا افتتاح کرنے کے بعد ایچ آئی سی سی میں منعقد ہونے والے گلوبل انٹرپرینورسمٹ میں شرکت کریں گے۔ عالمی کانفرنس میں صدر امریکہ کی مشیر ایوانکا ٹرمپ بھی حصہ لے رہی ہیں۔ ایس پی سنگھ نے وزیراعظم کے گذرنے کے راستے پر سخت سکیورٹی کے انتظامات کرنے کی محکمہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایت دی۔

راہول گاندھی وزارتِ عظمیٰ امیدوار ہوں گے: ویرپا موئیلی
حیدرآباد۔ 23 نومبر (پی ٹی آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر ایم ویرپا موئیلی نے آج کہا کہ راہول گاندھی کو صدارتی عہدہ ملنے کی صورت میں سونیا گاندھی کا رول ختم نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائے گی کہ 2019ء میں راہول گاندھی وزیراعظم بنیں۔انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی میں اب کافی پختگی آچکی ہے ۔ وہ پارٹی قیادت کے ساتھ ساتھ مرکز میں حکومت چلانے کے بھی اہل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیادت میں تبدیلی سے پارٹی میں بھی بڑی تبدیلی آئے گی۔ راہول گاندھی اپنی فکر کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی طاقت کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے پارٹی کو پھر ایک بار مستحکم اور فعال بنائیں گے۔ انہیں آئندہ لوک سبھا انتخابات میں وزارت ِ عظمیٰ امیدوار کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

 

 

TOPPOPULARRECENT