Tuesday , April 24 2018
Home / شہر کی خبریں / مودی کا دورۂ حیدرآباد چیف سیکریٹری نے انتظامات کا جائزہ لیا

مودی کا دورۂ حیدرآباد چیف سیکریٹری نے انتظامات کا جائزہ لیا

حیدرآباد۔ 23 نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر ایس پی سنگھ نے آج سیکریٹریٹ میں تمام محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کا جائزہ اجلاس طلب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کے 28 نومبر کو دورۂ حیدرآباد، میٹرو ٹرین کے افتتاح کے علاوہ دوسرے پروگرامس کیلئے انتظامات کے سلسلے میں ضروری ہدایت دی۔ چیف سیکریٹری نے اجلاس میں بیگم پیٹ ایرپورٹ، شمس آباد ایرپورٹ، میاں پور، ایچ آئی سی سی، فلک نما پیالیس، گولکنڈہ میں منعقد ہونے والے پروگرامس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ بیگم پیٹ میں گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ، ریاستی وزراء، وزیراعظم نریندر مودی کا استقبال کریں گے۔ 28 نومبر کو وزیراعظم دوپہر میں میٹرو ٹرین کا افتتاح کرنے کے بعد ایچ آئی سی سی میں منعقد ہونے والے گلوبل انٹرپرینورسمٹ میں شرکت کریں گے۔ عالمی کانفرنس میں صدر امریکہ کی مشیر ایوانکا ٹرمپ بھی حصہ لے رہی ہیں۔ ایس پی سنگھ نے وزیراعظم کے گذرنے کے راستے پر سخت سکیورٹی کے انتظامات کرنے کی محکمہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایت دی۔

TOPPOPULARRECENT