Sunday , December 17 2017
Home / Top Stories / مودی کا دورہ ‘ تلنگانہ کیلئے مثبت توقعات

مودی کا دورہ ‘ تلنگانہ کیلئے مثبت توقعات

کئی پراجیکٹس کی منظوری اور سرمایہ کاری میں اضافہ ممکن
حیدرآباد۔4 اگسٹ (سیاست نیوز ) وزیر اعظم کا دورۂ تلنگانہ ‘ریاست میں مرکز کی سرمایہ کاری میں اضافہ اور کشادگی کا سبب بن سکتا ہے۔ ذرائع کے بموجب مرکز کی جانب سے وزیر اعظم کے دورۂ تلنگانہ کے دوران ریاست میں مختلف مقامات پر علحدہ پراجکٹس کیلئے زائد از 17 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کا اعلان متوقع ہے۔ نریندر مودی کے 7اگسٹ کو دورۂ تلنگانہ کے دوران توقع ہے کہ کئی مرکزی پراجکٹس کو منظوری حاصل ہو جائیگی۔ تلنگانہ کے دورہ کے دوران وزیر اعظم کی جانب سے کریم نگر میں فرٹیلائزر پلانٹ‘ کوئلہ سے برقی تیاری کا این ٹی پی سی پاؤر پلانٹ‘ منوہرآباد ۔کوٹھا پلی ریل لنک‘ اور ورنگل میں ٹکسٹائیل پارک کے احیا کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے بموجب ریاست میں مرکزی حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری کے ذریعہ ریاست کی ترقی کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں 12.7میٹرک ٹن پر محیط راما گنڈم فرٹیلائزر اور کمیکل پلانٹ کو ماحولیاتی منظوری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے این ٹی پی سی کے 1600میگا واٹ کے کوئلہ کے ذریعہ برقی تیاری کے پلانٹ پر 10ہزار 599کروڑ روپئے خرچ کئے جا رہے ہیں جو 2020تک مکمل کر لئے جانے کا منصوبہ ہے۔ جس سے پیدا ہونے والی برقی میں85فیصد حصہ تلنگانہ کو دیا جائے گا۔اسی طرح 152کیلو میٹر پر محیط منوہرآباد۔ کوٹھا پلی ریلوے لائین کیلئے 1200ایکڑ اراضی کی کاروائی مکمل کی جائیگی۔ مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ نے وزیر اعظم کے دورۂ کے ریاست کے حق میں فائدہ بخش ہونے کی توقع ظاہر کی اور کہا کہ ریاست میں مرکز کی سرمایہ کاری سے ریاست کی ترقی کے امکانات روشن ہونگے اور اسکے فوائد عوام کو حاصل ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT