Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / مودی کا دورہ حیفہٰ، عالمی جنگ اول کے ہندوستانی ہیروز کو خراج

مودی کا دورہ حیفہٰ، عالمی جنگ اول کے ہندوستانی ہیروز کو خراج

وزیراعظم اسرائیل سے ملاقات، سمندر کے پانی کو صاف بنانے کی ٹیکنالوجی کے مظاہرہ کا مشاہدہ
حیفہٰ ۔6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ان ہندوستانی سپاہیوں کو سلیوٹ کیا جنہوں نے پہلی عالمی جنگ کے دوران اپنی زندگیاں قربان کردی تھیں جبکہ ہندوستانی سپاہی سلطنت عثمانیہ کی فورسس سے اسرائیل شہر حائفہ کا تحفظ کررہے تھے۔ اس موقع پر مودی نے کہا کہ ان ہندوستانی سپاہیوں کی جانب سے جو قربانی دی گئی ہے یہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کا مظہر ہے۔ مودی نے حیفہٰ میں ہندوستانی سپاہیوں کی یادگار کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ وزیراعظم اسرائیل بنجامن نیتن یاہو بھی موجود تھے۔ اپنے دورہ اسرائیل کے آخری مرحلہ میں انوہں نے وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ مل کر فوج کی قربانیوں کی یاد میں دلپت سنگھ کے نام کی تختی کی رسم اجرائی انجام دی جن کو حیفہٰ کا ہیرو قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے شہر کی آزادی میں اپنا اہم رول ادا کیا تھا۔ نریندر مودی نے گیٹ بک میں تحریر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے یہاں کھڑے ہونے پر فخر ہے کہ آج میں ان جانباز ہندوستانی سپاہیوں کو سلیوٹ کررہا ہوں جنہوں نے اپنی جانیں شہر کے آزادی کے لیے گنوائیں تھی۔ پہلی عالمی جنگ میں یہ لڑائی بھیانک ہوئی تھی۔ ہندوستانی فوج ہر سال 23 ستمبر کو یوم حیفہٰ مناتی ہے قبل ازیں وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعظم اسرائیل بنجامن نیتن یاہو کے درمیان ملاقات میں سمندری پانی کو صاف بنانے کی ٹیکنالوجی کے مظاہرہ کا مشاہدہ بھی کیا ۔ اسرائیل کی جانب سے تیار کردہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے سمندر کے پانی کو میٹھا بنایا جاسکتا ہے۔ اولیگا بنچ پر پانی کو صاف بنانے کا پلانٹ قائم کیا گیا ہے۔ دونوں قائدین معمول کا لباس پہن کر گل موبائیل واٹر ڈیزالیشن یونٹ پر پانی کو صاف بنانے کے مظاہرہ کا مشاہدہ کیا۔ گل موبائیل پانی کو صاف کرنے والی گاڑی ہے جس کو اعلی معیاری پینے کے پانی کو تیار کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ مشین قومی آفات جیسے سیلاب، زلزلوں کے موقع پر استعمال کی جائے گی تاکہ سمندری پانی کو پینے کے پانی کے قابل بنایا جاسکے۔ مشین روزانہ 20,000 لیٹر سمندر کے کھارے پانی کو پینے کے قابل بناتی ہے۔ اس مشین کے ذریعہ سمندری پانی یا کیچڑزدہ پانی روزانہ 80,000 لیٹرس تیار کیا جائے گا۔ اسی دوران وزیراعظم اسرائیل نتن یاہو نے وزیراعظم نریندر مودی کو والگا بیچ پر کی گئی اپنی سیر و تفریح کی تصاویر کو دستخط کے ساتھ تحفہ میں پیش کیا اور اپنی دوستی کا پیام بھی دیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس گہری دوستی اور تاریخی دورہ اسرائیل پر خوشی کا اظہار کیا۔ مودی نے ٹوئیٹر پر یہ تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔ ہندوستان اور اسرائیل نے سائنس و ٹیکنالوجی کے علاوہ آبی ریسرچ کے شعبہ میں تعاون کیلئے 7 معاہدوں پر دستخط کئے۔

TOPPOPULARRECENT