Friday , November 24 2017
Home / سیاسیات / مودی کا دورہ لکھنو ‘ نقص امن کا خطرہ 4 مشتبہ طلبہ گرفتار

مودی کا دورہ لکھنو ‘ نقص امن کا خطرہ 4 مشتبہ طلبہ گرفتار

لکھنؤ، 20جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے پروگرام کے دوران خلل ڈالنے کے خدشے کے پیش نظر لکھنؤ پولس نے مختلف تنظیموں سے وابستہ 24طالب علموں کو گرفتار کیا ہے ۔سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ دیپک کمار کے مطابق محکمہ اطلاعات سے موصولہ معلومات کے مطابق مودی کے دو روزہ لکھنؤ دورے کے دوران سماجوادی طلبہ تنظیم کے علاوہ مختلف تنظیموں سے وابستہ 24 طالب علموں کو پولس نے حراست میں لیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ خفیہ اطلاعات کے بعد وزیر اعظم کے دورے کے سلسلے میں پولس انتہائی سرگرم ہے ۔ ان کے دورے میں خلل پیدا کرنے کے خدشے کے سبب آج سویرے سی ہی لکھنؤ شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ ماري کرکے سماجوادی چھاتر سبھا کے علاوہ دیگر تنظیموں سے وابستہ 24 طالب علموں کو حراست میں لے لیا گیا۔دیپک کمار نے بتایا کہ وزیر اعظم کے دورے کو دیکھتے ہوئے مشتبہ افراد کی گرفتاری کیلئے میٹروپولیٹن، حسن گنج اور آشیانہ میں چھاپہ مارا گیا۔

TOPPOPULARRECENT