Thursday , June 21 2018
Home / دنیا / مودی کا دورہ واشنگٹن، اوباما سے اہم مذاکرات متوقع

مودی کا دورہ واشنگٹن، اوباما سے اہم مذاکرات متوقع

نیویارک۔15اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے ایک سرکردہ عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ آئندہ ماہ کے اواخرکے دوران ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے ایک انتہائی اہمیت کے حامل نتیجہ خیز دورہ واشنگٹن کا متنی ہے اور صدر بارک اوباما کے ساتھ ان ( مودی ) کی باہمی ملاقات کے ایک ’پُرعزم روڈ میاپ‘ پر کام کیا جارہا ہے ۔ امریکی نائب معتمد خارجہ برا

نیویارک۔15اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے ایک سرکردہ عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ آئندہ ماہ کے اواخرکے دوران ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے ایک انتہائی اہمیت کے حامل نتیجہ خیز دورہ واشنگٹن کا متنی ہے اور صدر بارک اوباما کے ساتھ ان ( مودی ) کی باہمی ملاقات کے ایک ’پُرعزم روڈ میاپ‘ پر کام کیا جارہا ہے ۔ امریکی نائب معتمد خارجہ برائے وسطی و جنوبی ایشیاء نشا دیسائی بسوال نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے پاس ایک انتہائی پرعزم روڈ میاپ ہے اور آئندہ چھ ہفتوں بے پناہ مصروفیات ہیں کیونکہ ہم (ہندوستانی) وزیراعظم (مودی) کے غیرمعمولی طور پر اہم

اور نتیجہ خیز دورہ امریکہ کے متمنی ہیں اور دونوں ممالک کے مابین اہم ترین باہمی تعلقات کو حقیقی شکل دینے کی کوشش کریں گے جن (تعلقات) کی بنیاد پر صدر بارک اوباما نے ہندوستان کو 21 ویں صدی میں امریکہ کا دفاعی ساجھیدار قرار دیا ہے۔ نشا بسوال نے یہاں فارن پریس سنٹر میں ’’ہندوستان میں امریکی خارجہ پالیسی کی ترجیحات‘‘ کے زیرعنوان خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہند ۔ امریکی تعلقات‘‘ کس موقع پر غیرمعمولی اہم و بہترین لمحہ ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات امریکہ کے پاس غیرمعمولی اہمیت اور معنی رکھتے ہیں اور کسی اہم موقع کا نازک لمحہ ہیں چنانچہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے ہندوستانی ہم منصبوں کے ساتھ قریبی تعاون اور رابطہ میں کام کررہے ہیں تاکہ ملنے والے موقعوں سے بھرپور استفادہ کیا جاسکے‘‘۔

نشا بسوال نے کہا کہ یکم ؍ اگست کو نئی دہلی میں وزیرخارجہ سشماسوراج اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی صدارت میں ہندوستان اور امریکہ نے حکمت عملی کے مذاکرات کے دوران کئی اہم موضوعات و مسائل پر وسیع تر بات چیت کرچکے ہیں۔ اقتصادی مواقع، توانائی کی طمانیت و سلامتی، داخلی سیکوریٹی، تعلیم اور خلائی امور اور ووکیشنل ٹریننگ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ وہی موضوعات ہیں جن پر وزیراعظم (نریندر مودی) کے ستمبر میں دورہ امریکہ کے موقع پر مزید پیشرفت کی جائے گی اور اہم اقدامات کا اعلان بھی متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہمارے دونوں ممالک اور دو معاشروں کے درمیان انتہائی وسیع تعلقات ہیں۔

TOPPOPULARRECENT