Friday , October 19 2018
Home / سیاسیات / مودی کا دو روزہ دورۂ جاپان

مودی کا دو روزہ دورۂ جاپان

نئی دہلی ، 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی جاپان کا 28-29 اکٹوبر کو سرکاری دورہ کریں گے اور اپنے جاپانی ہم منصب شینزو آبے کے ساتھ سالانہ انڈیا۔ جاپان سمٹ منعقد کریں گے۔ وزارت امور خارجہ نے بتایا کہ سمٹ میں باہمی، علاقائی اور باہمی مفادات کے عالمی مسائل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یہ پی ایم مودی اور جاپانی ہم منصب آبے کے درمیان پانچویں سالانہ چوٹی کانفرنس اور 2014ء سے دونوں کی 12 ویں میٹنگ ہوگی۔ باہمی مسائل کے علاوہ دونوں قائدین توقع ہے کہ ہند۔بحرالکاہل خطہ کے بشمول مختلف علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT