Friday , January 19 2018
Home / ہندوستان / مودی کا سوٹ 4.31 کروڑ روپئے میں نیلام

مودی کا سوٹ 4.31 کروڑ روپئے میں نیلام

سورت۔/20فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی کا بند گلا سوٹ جس پر ایک سیاسی طوفان کھڑا ہوگیا تھا تین روزہ نیلامی کے آخری دن آج 4.31 کروڑ میں خرید لیا گیا۔ یہ دھاردار سوٹ گزشتہ ماہ امریکی صدر بارک اوباما کے ساتھ دہلی میں ایک ملاقات کے موقع پر وزیر اعظم نے زیب تن کیا تھا ۔ ہراج کے آخری لمحہ میں سورت کے ہیروں کے تاجر لال جی پٹیل او

سورت۔/20فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی کا بند گلا سوٹ جس پر ایک سیاسی طوفان کھڑا ہوگیا تھا تین روزہ نیلامی کے آخری دن آج 4.31 کروڑ میں خرید لیا گیا۔ یہ دھاردار سوٹ گزشتہ ماہ امریکی صدر بارک اوباما کے ساتھ دہلی میں ایک ملاقات کے موقع پر وزیر اعظم نے زیب تن کیا تھا ۔ ہراج کے آخری لمحہ میں سورت کے ہیروں کے تاجر لال جی پٹیل اور ان کے فرزند نے سب سے زیادہ بولی لگاکر حاصل کرلیا۔ ضلع کلکٹر راجندر کمار نے آج شام 5بجے تین روزہ ہراج کے اختتام پر قطعی پیشکش کو قبول کرلینے کا اعلان کیا۔ ہراج کے آخری ایک گھنٹہ میں افراتفری کا عالم دیکھا گیا کیونکہ بولی دہندگان یہ سوٹ خریدنے کیلئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں تھے۔ اگرچیکہ اس سوٹ کی اصل قیمت 10 لاکھ روپئے تھی لیکن بولی کی اقل ترین قیمت مقرر نہیں کی گئی تھی۔ ضلع کلکٹر نے بتایا کہ ہراج کے اختتام پر 5بجے بعد بھی 5کروڑ میں خریدنے کی پیشکش کی گئی لیکن اسے مسترد کردیا گیا۔ مسٹر لال جی پٹیل نے کہا کہ وہ ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں اور ہراج نے انہیں یہ موقع فراہم کیا ہے۔ جبکہ نیلامی رقم کلین گنگا پروگرام پر صرف کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT