Thursday , September 20 2018
Home / سیاسیات / مودی کا سینہ 56 نہیں 5.6 انچ کا ہے: کانگریس

مودی کا سینہ 56 نہیں 5.6 انچ کا ہے: کانگریس

نئی دہلی ۔ 7 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے پاکستان کی جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی پر وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقیدوں کا نشانہ بنایا اور ان کی خاموشی کے بارے میں بھی سوالات اٹھائے۔ پارٹی نے یہ بھی جاننا چاہا کہ حکومت آخر جزوقتی وزیر دفاع کے ساتھ کیوں چلائی جارہی ہے؟

نئی دہلی ۔ 7 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے پاکستان کی جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی پر وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقیدوں کا نشانہ بنایا اور ان کی خاموشی کے بارے میں بھی سوالات اٹھائے۔ پارٹی نے یہ بھی جاننا چاہا کہ حکومت آخر جزوقتی وزیر دفاع کے ساتھ کیوں چلائی جارہی ہے؟ کانگریس ترجمان شکیل احمد نے وزیراعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انہوں نے 56 انچ سینہ کی بات کہی تھی لیکن اب ان کا سینہ کم ہوکر صرف 5.6 انچ رہ گیا ہے۔ یہ افسوسناک پہلو ہے کہ عام شہری ہلاک ہورہے ہیں لیکن ہمارے وزیراعظم کوئی ٹوئیٹ نہیں کرتے۔ وہ اب انتخابی تقاریر میں بھی اس کا ذکر نہیں کر رہے ہیں۔ وہ آخر خاموش کیوں ؟ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران پاکستان نے 19 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور اس میں 6 شہری ہلاک ہوئے۔

شکیل احمد نے گزشتہ سال 6 اگست کو مودی کی ٹوئیٹ کی طرف توجہ دلائی جس میں انہوں نے چین کی مداخلت کاری اور پاکستان کی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر یو پی اے حکومت پر نکتہ چینی کی تھی اور یہ جاننا چاہا تھا کہ ’’یو پی اے آخر کب بیدار ہوگی‘‘ انہوں نے یہ الفاظ بھی کہے تھے کہ ایسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 56 انچ کا سینہ چاہئے ۔ شکیل احمد نے کہا کہ ان کا یہ احساس ہے کہ 56 انچ سینہ کی بجائے وزیراعظم کا سینہ اب گھٹ کر 5.6 انچ رہ گیا ہے۔ موجودہ حالات خود یہ بتا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی جاننا چاہا کہ 283 ارکان پارلیمنٹ میں وہ ایک وزیر دفاع کو کیوں تلاش نہیں کر پا رہے ہیں۔ ہم سب جانتے ہیں کہ ارون جیٹلی جزوقتی وزیر دفاع ہیں۔ انہوں نے یہ سوال کیا کہ ایک ایسا شخص جو وزیراعظم بننے سے پہلے ملک کی سلامتی اور عزت نفس کے بارے میں بہت زیادہ بات کرتا وہ آخری ایک اہل وزیر دفاع کو کیوں تلاش نہیں کرپارہا ہے۔ انہوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے مسئلہ پر وزیراعظم کی خاموشی پر بھی نکتہ چینی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT