Tuesday , December 11 2018

مودی کا وسط ایشیاء اور روس کا دورہ

نئی دہلی۔ جولائی( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی 6تا 13جولائی روس اور پانچ وسط ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے اور توقع ہے کہ ان کے اس دورہ سے دفاعی اور معاشی تعلقات میں اضافہ ہوگا ۔ شعبہ صنعت کی تنظیم اسوکم نے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی اعظم ترین حد دفاعی پیداوار کے شعبہ میں 49فیصد کردینے سے روس کے ساتھ

نئی دہلی۔ جولائی( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی 6تا 13جولائی روس اور پانچ وسط ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے اور توقع ہے کہ ان کے اس دورہ سے دفاعی اور معاشی تعلقات میں اضافہ ہوگا ۔ شعبہ صنعت کی تنظیم اسوکم نے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی اعظم ترین حد دفاعی پیداوار کے شعبہ میں 49فیصد کردینے سے روس کے ساتھ دفاعی تعلقات توقع ہے کہ ایک ڈرامائی تبدیلی کا مشاہدہ کریں گے ۔ وہ پانچ وسط ایشیائی ممالک اور روس کا احاطہ کریں گے اور بریکس چوٹی کانفرنس کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ نریندر مودی ازبکستان سے اپنے دورہ کا آغاز کریں گے ۔ 7جولائی کو قازقستان جائیں گے ‘ 8جولائی کو روس ‘ 10جولائی کو ترکمنستان ‘11جولائی کو کرغیزستان اور 12جولائی کو تاجکستان کا دورہ کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT