Wednesday , November 21 2018
Home / Top Stories / مودی کا ہمشکل کانگریس میںشامل

مودی کا ہمشکل کانگریس میںشامل

ملک میںاچھے دن نہیں آئے‘ مترو ہوشیار ہوجاؤ: ابھینندن پھاٹک
بچھیلی (چھتیس گڑھ) ۔8نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی کے ہمشکل نے آج کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ مودی کی طرح لباس زیب تن کر کے ان کے ہی لہجہ میں تقریر کرنے والے اور ’’مترو ‘‘ کے ساتھ تقریر کا آغاز کرنے والے ابھینندن پھاٹک نے کہا کہ ملک میں اچھے دن نہیں آئے ہیں ۔ انہوں نے چھتیس گڑھ کے نکسلائٹس سے متاثرہ بستر علاقہ میں کانگریس کیلئے مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک کی عوام کو اچھے دن کا انتظار تھا لیکن وہ ابھی تک نہیں آئے ہیں ۔ ملک کی عظیم پارٹی میں نئے رکن کی آمد بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کے خلاف مہم کو تقویت حاصل ہوگی۔پھاٹک نے کہاکہ چونکہ میں مودی کی طرح دکھتاہوں ‘ اس لئے مجھ سے لوگ سوال کرتے ہیں کہ ’’ اچھے دن کہاں ہیں‘‘جیسا کہ مودی جی نے 2014ء کے لوک سبھا انتخابات سے قبل عام آدمیوں کیلئے اچھے دن لانے کا وعدہ کیا تھا لیکن یہ اچھے دن ابھی تک نہیں آئے ۔ میں نے بی جے پی کی ریالی چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے ‘ آج سے کانگریس کیلئے مہم چلاؤں گا ۔

TOPPOPULARRECENT