مودی کا ’’گنگا آرتی‘‘پروگرام مذہبی نہیں بلکہ سیاسی : اکھیلیش

بلیا۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وارانسی میں گنگا آرتی پروگرام کا منصوبہ بنانے والے نریندر مودی کو زبردست ہدف تنقید بناتے ہوئے وزیر اعلیٰ اترپردیش اکھیلیش یادو نے آج الزام عائد کیا کہ نریندر مودی کا مجوزہ پروگرام مذہبی نہیں بلکہ سیاسی ہے۔ سکندرپور میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کا گنگا آرتی پروگرام مذہبی نو

بلیا۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وارانسی میں گنگا آرتی پروگرام کا منصوبہ بنانے والے نریندر مودی کو زبردست ہدف تنقید بناتے ہوئے وزیر اعلیٰ اترپردیش اکھیلیش یادو نے آج الزام عائد کیا کہ نریندر مودی کا مجوزہ پروگرام مذہبی نہیں بلکہ سیاسی ہے۔ سکندرپور میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کا گنگا آرتی پروگرام مذہبی نوعیت کا نہیں بلکہ سیاسی نوعیت کا ہے۔

یہ کہتے ہوئے کہ بی جے پی ملک میں فرقہ واریت کو بڑھاوا دے رہی ہے۔ اکھیلیش نے ادعا کیا کہ ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات کے بعد بی جے پی 150 سے زائد نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوگی۔ ایسی کئی ریاستیں ہیں جہاں بی جے پی کا نام و نشان بھی نہیں ہے لیکن ہر ریاست میں تیسرے محاذ کی پارٹیاں موجود ہیں اور اس انتخابات کے بعد بھی تیسرے محاذ کی حکومت تشکیل دی جائے گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT