Friday , December 15 2017
Home / سیاسیات / مودی کبھی گاندھی جی کی جگہ نہیں لے سکتے ‘ طارق انور

مودی کبھی گاندھی جی کی جگہ نہیں لے سکتے ‘ طارق انور

نئی دہلی 16 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) این سی پی لیڈر طارق انور نے آج کہا کہ نریندر مودی کبھی بھی مہاتما گاندھی کی جگہ نہیں لے سکتے ۔ انہوں نے این ڈی اے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ بابائے قوم تک کو نہیں بخش رہی ہے ۔ واضح رہے کہ کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کارپوریشن کے کیلنڈر پر چرخہ چلاتی ہوئی تصویر میں گاندھی جی کی بجائے مودی کی تصویر شائع کی گئی ہے ۔ پارٹی جنرل سکریٹری طارق انور نے کہا کہ مودی کبھی بھی گاندھی جی کی جگہ نہیں لے سکتے ۔ جو لوگ اقتدار میں ہیں وہ گاندھی جی کو بھی نہیں بخش رہے ہیں۔ ہریانہ کے وزیر انیل وج کے اس بیان کی بھی طارق انور نے مذمت کی جس میں انہوں نے کہا کہ مودی گاندھی جی سے زیادہ بہتر برانڈ ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ گاندھی کی تصویر کی وجہ سے ہندوستانی کرنسی کی اہمیت کم ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT