Wednesday , January 17 2018
Home / سیاسیات / مودی کو آر ایس ایس کا سب سے بڑا غنڈہ قرار دینے پربینی پرساد ورما کے خلاف شکایت درج

مودی کو آر ایس ایس کا سب سے بڑا غنڈہ قرار دینے پربینی پرساد ورما کے خلاف شکایت درج

بیرم پور 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )مرکزی وزیر اسٹیل بینی پرساد ورما کے خلاف بیرم پور میںایک ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے کیونکہ انہوں نے بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کو آر ایس ایس کا ’’سب سے بڑا غنڈہ ‘‘اور پارٹی کے قومی صدر راج ناتھ سنگھ کو ان کا ’’غلام ‘‘ قرار دیا تھا ۔ ضلع مجسٹریٹ مکیش چندر نے آج کہا کہ بینی نے مودی ک

بیرم پور 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )مرکزی وزیر اسٹیل بینی پرساد ورما کے خلاف بیرم پور میںایک ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے کیونکہ انہوں نے بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کو آر ایس ایس کا ’’سب سے بڑا غنڈہ ‘‘اور پارٹی کے قومی صدر راج ناتھ سنگھ کو ان کا ’’غلام ‘‘ قرار دیا تھا ۔ ضلع مجسٹریٹ مکیش چندر نے آج کہا کہ بینی نے مودی کو آر ایس ایس کا غنڈہ وار راجناتھ سنگھ کو ان کا غلام قرار دیا ہے ۔ اس بیان کا نوٹ لیتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے سعد اللہ نگر پولیس اسٹیشن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کروائی ہے اور رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھی روانہ کردی گئی ہے ۔ورما نے یکم اپریل کو مودی کو آر ایس ایس کا سب سے بڑا غنڈہ قرار دیتے ہوئے ایک تنازعہ کھڑا کردیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ جیسی زبان استعمال کررہے ہیں عام طور پر جمہوریت میں ایسی زبان استعمال نہیں کی جاسکتی ۔ راجناتھ سنگھ کی اجازت کے بغیر مودی وزارت عظمی کے امیدوار نہیں بن سکتے تھے ۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ صدر پارٹی بھی مودی کے ’’غلام ‘‘ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT