Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / مودی کو افغانستان کا اعلی سیول اعزاز

مودی کو افغانستان کا اعلی سیول اعزاز

ہیرات 4 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی کو جو افغانستان کے مختصر دورہ پر ہیں آج وہاں کا اعلی ترین سیویلین اعزاز پیش کیا گے ۔ یہ امان اللہ خان ایوارڈ ہے ۔ انہیں افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ایک سنگ میل اہمیت کے حال افغان ۔ ہندوستان فرینڈشپ ڈیم کے افتتاح کے بعد یہ اعزاز پیش کیا ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ایک تصویرکے ساتھ ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی بھائی چارہ کا احتام کیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم کو امیر امان اللہ خاں ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا جو افغانستان کا اعلی ترین سیویلین اعزاز ہے ۔  اپنے 25 منٹ کے خطاب میں مودی نے چشت سے تعلق رکھنے والے صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کا حوالہ دیا اور کہا کہ خواجہ معین الدین چشتی ہمیشہ فرماتے کہ انسان کو سورج جیسی شفقت ‘دریا جیسی رحم دلی اور زمین جیسی میزبانی کی صفات رکھنی چاہئے۔ مودی ہیرات میں چشت شریف کے مقام پر اظہار خیال کر رہے تھے جو ایران کی سرحد کے بالکل قریب ہے ۔ تقریر کے ختم پر مودی نے افغانستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ رمضان کے آغاز کی مبارکباد بھی پیش کی ۔

TOPPOPULARRECENT