Monday , July 23 2018
Home / ہندوستان / مودی کو اقتدار کے نشہ میں نہ بہنے کا مشورہ

مودی کو اقتدار کے نشہ میں نہ بہنے کا مشورہ

انتخابی وعدوں کو پورا کرنے پروین توگاڑیہ کا مطالبہ
نئی دہلی ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وی ایچ پی لیڈر پروین توگاڑیہ نے آج دعویٰ کیا کہ مودی حکومت نے ہندوتوا پر اپنے وعدوں کو پورا کیا ہے اور نہ ہی ترقی لانے کا وعدہ پورا کیا گیا۔ نریندر مودی کو لکھے گئے ایک مکتوب میں توگاڑیہ نے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگا ہے تاکہ ان کے وعدوں کی تکمیل کیلئے زور دیا جاسکے۔ خاص کر ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر اور یکساں سیول کوڈ کومنظور کرنے پر زور دیا جائے گا۔ انتخابات جیتنا، ووٹ فیصد لینا اور فہرست رائے دہندگان تیار کرنا، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے کھلواڑ کرنا الگ بات ہے لیکن وعدوں کو پورا کرنا لیڈر کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ توگاڑیہ نے کہا کہ بھائی براہ کرم آپ اقتدار کے نشہ میں مت بہہ جائیں۔ زیادہ سے زیادہ طاقت حاصل کرنے کی لالچ ٹھیک نہیں ہے۔ یہ حریص ہے قومی تعمیر نہیں۔ اپنے مکتوب کے بارے میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے توگاڑیہ نے کہا کہ ان کے اور مودی کے درمیان اب تک ملاقات نہیں ہوئی ہے۔ گذشتہ 12 سال کے دوران انہوں نے ایک دوسرے کی صورت نہیں دیکھی۔ اس لئے میں موٹابھائی (بڑے بھائی) کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتا ہوں۔ ایودھیا میں کسی بھی مقام پر مسجد تعمیر نہیں کی جاسکتی۔ پارلیمنٹ میں قانون منظور کرنے کے بعد ہی مندر کی تعمیر کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے گاؤکشی پر پابندی لانے کیلئے قومی قانون سازی کی ضرورت پر زور دیا۔

TOPPOPULARRECENT