Thursday , November 15 2018
Home / Top Stories / مودی کو اپنے دوراقتدار میں ہندوستان کے عروج کی توقع

مودی کو اپنے دوراقتدار میں ہندوستان کے عروج کی توقع

The Prime Minister, Shri Narendra Modi addressing the Nation on the occasion of 72nd Independence Day, in Delhi on August 15, 2018.

لال قلعہ کی فصیل سے 72ویں یوم آزادی تقریب پر وزیراعظم نریندر مودی کا قوم سے آخری خطاب

نئی دہلی ۔15 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا انتخابات سے پہلے قوم سے اپنے آخری یوم آزادی خطاب میں وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنے دوراقتدار میں ہندوستان کے عروج پر آجانے کی توقعات ظاہر کی ۔ انہوں نے یو پی اے کے تحت تشکیل دی جانے والی تمام پالیسیوں کو اپنی پالیسیوں کے برابر ہونے کا امکان مسترد کردیا اور حفظان صحت اسکیم پر دستخط کرنے کی تاریخ کے آغاز کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اس اسکیم سے 50کروڑ ہندوستانیوں کو فائدہ پہنچے گا ۔ لال قلعہ کی فصیل سے 72ویں یوم آزادی تقریب کے موقع پر اپنی پانچویں تقریر میں جب کہ 2014ء میں این ڈی اے برسراقتدار آئی تھی ‘ مودی نے اعلان کیا کہ مسلح افواج نے برسرکار خواتین کیلئے مستقل کمیشن قائم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں عوام ان مقاصد کی سمت پیشرفت کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا ۔ 2014ء میں ملک کے عوام اپنی حکومت کے کارناموں سے مطمئن نہیں تھے ۔ مودی نے کہا کہ ہندوستان کے بارے میں منفی خبریں آرہی تھیں ‘ اصلاحات میں تاخیر ہورہی تھی ‘ معیشت کمزور ہورہی تھی اور سرخ فیتہ شاہی کا بول بالا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کئی ارب ڈالر کی معیشت کا سرخ قالین استقبال کیا جارہا تھا اور اُن سے خواہش کی جارہی تھی کہ وہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کریں انہوں نے کہا کہ خوابودہ ہاتھی جاگ اٹھا ہے اور اس نے دوڑنا شروع کردیا ہے ۔

مودی نے کہا کہ بھگوا پارٹی کا راجستھان انداز کی پگڑی کشمیر میں دیکھی جارہی ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہم گولی اور گالی کو گلے لگانے کی طرف پیشرفت کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا سماج وجود میں آگیا ہے جو اعلیٰ ترین اور جارح فطرت ہے ۔ تاہم شیطانی ذہنیت سے پاک بھی ہے ۔ انہوں نے ہجومی تشدد کے حالیہ واقعات کا کوئی خاص تذکرہ نہیں کیا اور نہ ملک میں سلگتے ہوئے مسائل کا تذکرہ کیا ۔ مودی نے اجاگر کیا کہ ان کی حکومت کی کوششیں مفادات کے تحفظ کیلئے کی جارہی ہیں اور انہوں نے کہا کہ برسراقتدار بی جے پی آئندہ اہم انتخابات سے قبل ملک کے دو اہم طبقات کو ایک دوسرے کا دوست بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ پارلیمانی اجلاس مکمل طور پر سماجی انصاف کیلئے وقف تھا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2022ء تک ہندوستان اپنا بیٹا یا بیٹی خلاء میں روانہ کرے گا ۔ مودی نے عہد کیا کہ وہ بدعنوان اور کالادھن جمع کرنے والوں کو نہیں بخشیں گے اور ان کی حکومت کوشش کررہی ہے کہ اقتدار کی گلیاریوں میں درمیانی آدمی موجود نہ ہوں ۔ ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہو اور 90ہزار کروڑ روپئے بچائے جاسکیں ۔ اس کیلئے جعلی استفادہ کنندگان کا خاتمہ کرنا ہوگا ۔ مودی نے دیانتدار ٹیکس دہندگان کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ادا کررہے ہیں جو دنیا کی چھٹویں سب سے بڑی معیشت بن چکاہے ۔وزیراعظم نے اپنی گذشتہ یوم آزادی تقریب میں تین خاتون ججوں کی موجودگی کا تذکرہ کیا تھا جن کا تعلق درج فہرست ذاتوں سے تھا اور انہیں خوشی ہورہی ہے کہ ان کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ وزیراعظم نے ملک میں جاری سیلابوں کے قہر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک اپنی پوری طاقت کے ساتھ سیلابوں کا قہر سہنے والے افراد کے ساتھ کھڑا ہواہ ے ۔

TOPPOPULARRECENT