Saturday , June 23 2018
Home / سیاسیات / مودی کو اپنے شادی شدہ ہونے کا موقف واضح کرنا چاہیئے

مودی کو اپنے شادی شدہ ہونے کا موقف واضح کرنا چاہیئے

پنجی۔/8اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کو اپنے پرچہ نامزدگی کا ادخال کرتے ہوئے اپنے شادی شدہ یا غیر شادی شدہ ہونے کا موقف واضح کرنا چاہیئے۔ کانگریس کے ایک رکن پارلیمان نے یہ مطالبہ کیا۔ پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گوا کے واحد راجیہ سبھا رکن شانتا رام نائیک نے

پنجی۔/8اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کو اپنے پرچہ نامزدگی کا ادخال کرتے ہوئے اپنے شادی شدہ یا غیر شادی شدہ ہونے کا موقف واضح کرنا چاہیئے۔ کانگریس کے ایک رکن پارلیمان نے یہ مطالبہ کیا۔ پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گوا کے واحد راجیہ سبھا رکن شانتا رام نائیک نے کہا کہ مودی کو اس بات کی وضاحت کرنی چاہیئے کہ یشودھا بین نامی خاتون اسکول ٹیچر جسے میڈیا نے ہمیشہ مودی کی بیوی کے طور پر پیش کیا ہے،

واقعتاً ان کی بیوی تھی یا نہیں؟ مودی جب اپنے پرچہ نامزدگی کا ادخال کریں گے تو انہیں یہ وضاحت بھی کرنا پڑے گی کہ آیا وہ شادی شدہ ہیں یا نہیں؟ فارم میں شادی شدہ ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کی مودی کو بہرحال خانہ پُری کرنی پڑے گی۔ وہ اس خانے کو یوں ہی نہیں چھوڑ سکتے۔ میڈیا نے ہمیشہ یشودھا بین کو مودی کی بیوی کے طور پر پیش کیا ہے اور اب عوام کو بھی حقیقت معلوم ہونی چاہیئے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے رہنما یانہ خطوط کے مطابق نامزدگی کے فارم میں امیدوار کو کسی بھی خانے کو یوں ہی خالی چھوڑ دینے کی اجازت نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT