Monday , November 20 2017
Home / دنیا / مودی کو ایشین آف دی ایئر ۔ 2014ء ایوارڈ

مودی کو ایشین آف دی ایئر ۔ 2014ء ایوارڈ

سنگاپور ۔ 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور کیلئے ہندوستان کے ہائی کمشنر وجے سنگھ ٹھاکر نے وزیراعظم ہند نریندر مودی کی جانب سے ’’ایشین آف دی ایئر ۔ 2014ء‘‘ کا ایوارڈ حاصل کیا جو سنگاپور کے ایک روزنامہ دی اسٹریٹس ٹائمز کی جانب سے دیا گیا۔ مودی کو یہ ایوارڈ گذشتہ سال ڈسمبر میں ہندوستان کی ترقی اور دنیا بھر کی توجہ اس ’’ترقی‘‘ کی جانب مبذول کروانے میں اہم رول ادا کرنے کے اعتراف کے طور پر دیا گیا تھا۔ اس موقع پر اسٹریٹس ٹائمز کے ایڈیٹر وارن فرنانڈیز نے کہا کہ مودی جس وقت گجرات کے وزیراعلیٰ تھے، اس وقت بھی انہوں نے گجرات کی جانب عالمی توجہ مبذول کرنے اور ہندوستان کو ایک نئی توانائی عطا کرنے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ نریندر مودی جاریہ سال نومبر میں سنگاپور کا دورہ کریں گے جہاں وہ دونوں ممالک کے درمیان ایک حکمت عملی شراکت داری معاہدہ پر دستخط کریں گے۔ یہ ایوارڈ 2012ء میں شروع کیا گیا تھا جو ایسے کسی شخص یا تنظیم کو دیا جاتا ہے جس نے خود اپنے ملک یا ایشیاء کے لئے نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔ سب سے پہلا ایوارڈ ’’صدر میانمار تھین سین کو دیا گیا تھا جبکہ 2013ء کا ایوارڈ مشترکہ طور پر صدر چین ژی جن پنگ اور وزیراعظم جاپان شینزوابے کے حصہ میں آیاتھا۔

TOPPOPULARRECENT