Wednesday , January 24 2018
Home / سیاسیات / مودی کو خطرہ نہیں ‘ سیکیورٹی میں اضافہ

مودی کو خطرہ نہیں ‘ سیکیورٹی میں اضافہ

ممبئی ۔23مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے بی جے پی کی تشویش کو دور کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی وزارت عظمی امیدوار کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور اُن کی سیکیورٹی پہلے ہی بڑھا دی گئی ہے۔ شنڈے نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی قائدین کے وفد نے اُن سے ملاقات کی ۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ نریندر مودی کی پٹنہ ریالی میں بم دھماکوں کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ۔ شنڈے نے بی جے پی قائدین بشمول نریندر مودی کو امکانی خطرے کے بارے میں پوچھے جانے پر یہ بات کہی ۔ انہوں نے بتایا کہ مودی کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام سیاسی جماعتوں خواہ بی جے پی ہو یا سوشلسٹ پارٹی یا بی ایس پی یا کانگریس ان تمام کی سیکیورٹی کیلئے مؤثر انتظامات کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT