Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / مودی کو چندرا بابو نائیڈو کی فون پر مبارکباد

مودی کو چندرا بابو نائیڈو کی فون پر مبارکباد

میں آپ کے ہمراہ کام کرنے کا خواہش مند ہوں : چندرا بابو نائیڈو

میں آپ کے ہمراہ کام کرنے کا خواہش مند ہوں : چندرا بابو نائیڈو

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( پی ٹی آئی ) : تلگو دیشم سربراہ این چندرا بابو نائیڈو نے آج عام انتخابات میں این ڈی اے کی شاندار کامیابی پر بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کو مبارک باد دی ۔ چندرا بابو نائیڈو نے ملک میں نتائج کے آغاز کے بعد فون پر مودی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ( چندرا بابو نائیڈو ) ریاست اور مرکز میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے تیار ہیں ۔ چندرا بابو نائیڈو نے مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کانگریس کی رشوت ستانی اور ظالمانہ حکمرانی کا خاتمہ کردیا ۔ چندرا بابو نائیڈو نے اس امید کا اظہار کیا 63 سالہ بی جے پی قائد ہندوستان کو سوپر پاور بنانے میں اہم رول ادا کریں گے ۔ مودی نے جواب میں چندرا بابو نائیڈو کو تلگو دیشم کی آندھرا اور تلنگانہ میں اسمبلی و لوک سبھا میں شاندار مظاہرہ پر مبارکباد دی ۔ مودی کے علاوہ صدر بی جے پی راجناتھ سنگھ نے بھی چندرا بابو نائیڈو کو فون پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ رجحان کے مطابق ٹی ڈی پی آندھرا میں سو اسمبلی حلقہ جات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے نئے آندھرا پردیش میں حکومت تشکیلدے گی ۔

جواب میں صدر تلگو دیشم نے بھی عام انتخابات میں بی جے پی ، این ڈی اے کے مظاہرہ پر راجناتھ سنگھ کو مبارکباد دی ۔ راجناتھ سنگھ نے چندرا بابو نائیڈو سے دونوں علاقوں آندھرا اور تلنگانہ میں موجودہ رجحانات اور نتائج پر تبادلہ خیال کیا ۔ ٹی ڈی پی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ دریں اثناء اس بات کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ آیا ٹی ڈی پی مرکز میں این ڈی اے حکومت میں شامل ہوگی یا نہیں ۔ ایک سینئیر ٹی ڈی پی قائد نے بتایا کہ اس مسئلہ پر پارٹی کے اندر مذاکرات ہونے کے بعد کوئی فیصلہ لیا جائے گا ۔ سال 1999 میں ٹی ڈی پی نے این ڈی اے حکومت کو باہر سے تائید کی تھی۔ تاہم تلگو دیشم کو اس وقت لوک سبھا اسپیکر کا عہدہ حاصل ہوا تھا ۔ بتایا جارہا ہے کہ آندھرا پردیش میں تلگو دیشم کی کامیابی کے لیے آج صبح سے ہی رجحانات حاصل ہونے کے بعد سے چندرا بابونائیڈو کی رہائش گاہ پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے ۔ اداکار اور بانی جنا سینا پون کلیان جنہوں نے ٹی ڈی پی ۔ بی جے پی اتحاد کی تائید اور اس کے لیے مہم چلائی نے انتخابی فتح پر چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو کو مبارکباد دی ۔ چندرا بابو نائیڈو اپنی رہائش گاہ پر پرجوش ورکرس کو مبارکباد دئیے اور ان کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ پارٹی ورکرس فتح کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT