Wednesday , November 22 2017
Home / سیاسیات / مودی کو کام نہیں، باتھ رومس میں جھانکنے کا شوق : راہول

مودی کو کام نہیں، باتھ رومس میں جھانکنے کا شوق : راہول

لکھنؤ 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) منموہن سنگھ پر ’’باتھ روم میں برساتی پہننے ‘‘کے ریمارک پر نریندر مودی پر کرارا طنز کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج کہاکہ وزیراعظم کو لوگوں کے باتھ رومس میں جھانکنے میں زیادہ دلچسپی معلوم ہوتی ہے۔ نائب صدر کانگریس نے یہ بھی کہاکہ وزیراعظم کو جھٹکہ لگنے والا ہے جب اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج آجائیں گے۔ اُنھوں نے صدر سماج وادی پارٹی اکھلیش یادو کے ساتھ جوائنٹ پریس کانفرنس میں جہاں ایس پی ۔ کانگریس اتحاد نے 10 نکاتی مشترک اقل ترین پروگرام جاری کیا، کہاکہ مودی کو جنم پتری پڑھنا ، گوگل میں سرچ کرنا اور لوگوں کے باتھ رومس میں جھانکنا پسند ہے لیکن وہ وزیراعظم کی حیثیت سے ناکام شخص ہیں۔ بی جے پی کی طرف سے اِس کے جواب میں مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہاکہ راہول گاندھی سے اور کیا توقع رکھی جاسکتی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT