Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / مودی کو کلین چٹ کیخلاف ذکیہ جعفری کی درخواست پر 26 ستمبر کو فیصلہ

مودی کو کلین چٹ کیخلاف ذکیہ جعفری کی درخواست پر 26 ستمبر کو فیصلہ

احمد آباد۔8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں 2002ء فرقہ وارانہ فسادات کے ایک مقدمہ میں اُس وقت کے چیف منسٹر نریندر مودی اور دوسروں کو تحت کی عدالت کی طرف سے کلین چٹ کو چیلنج کرتے ہوئے کانگریس کے مقتول رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کی طرف سے دائر کردہ ایک درخواست پر گجرات ہائی کورٹ توقع ہے کہ 26 ستمبر کو اپنے فیصلے کا اعلان کرسکتا ہے۔ ذکیہ جعفری اور خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی کے وکلاء کی بحث کے بعد جسٹس سونیا گوکانی نے کہا کہ 26 ستمبر کو فیصلے کا اعلان کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT