Wednesday , January 24 2018
Home / دنیا / مودی کو A1 ویزہ کا امریکی وعدہ مستقبل قریب میں امریکہ کے دورہ کی دعوت

مودی کو A1 ویزہ کا امریکی وعدہ مستقبل قریب میں امریکہ کے دورہ کی دعوت

واشنگٹن ۔ 17 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) صرف فلمی دنیا ہی نہیں بلکہ زندگی کے ہر شعبہ میں بشمول سیاست چڑھتے سورج کو سلام کرنے کی روایت نہ کبھی ختم ہوئی تھی اور نہ ہوگی ۔ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی زبردست کامیابی اور مودی کے وزیراعظم بننے کے امکانات پوری طرح روشن ہونے کے بعد امریکہ نے بھی مودی کو ویزہ نہ دینے کی اپنے دس سالہ بائیکاٹ کے خاتمہ کا اعلان کیا ہے جہاں نہ صرف امریکی صدر براک اوباما نے مودی کو مبارکباد پیش کی بلکہ انھیں امریکہ کے دورہ کی دعوت بھی دے ڈالی تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوسکیں۔

وائیٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں اس بات کی توثیق کی گئی کے امریکی صدر نے گجرات کے وزیراعلیٰ اور ملک کے نومنتخبہ وزیراعظم نریندر مودی کو اُن کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ۔ بیان کے طابق دونوں ممالک کی حکمت عملی کی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے ہرممکنہ اقدامات کئے جائیں گے ۔ دونوں ہی لیڈروں کے باہم مشوروں کے بعد کسی آئندہ تاریخ کا تعین کیا جائے گا تاکہ مودی امریکہ کا دورہ کرسکیں۔ ایک دیگر بیان میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے مودی کو امریکی ویزہ معاملہ کو ہمیشہ کیلئے یہ کہکر ختم کردیا کہ امریکہ ہندوستان کے نئے وزیراعظم کا خیرمقدم کرتا ہے ۔ سربراہ ملک کی حیثیت سے مودی ازخود A-1 ویزہ کے مستحق ہوگئے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی مودی کو مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ بی جے پی کے ساتھ کام کرکے دونوں ممالک کی سیکوریٹی اور خوشحالی میں مزید اضافہ ہوگا ۔ انھوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ کام سرکاری طورپر اب الیکشن کمیشن کا ہے کہ وہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج سے سرکاری طورپر صدرجمہوریہ کو مطلع کرے گا کے نئے وزیراعظم کی تقرری کا عمل جلد سے جلد مکمل کرلیا جائے اور جیسے ہی ہندوستان میں نئی حکومت کا قیام عمل میں آئے گا ، ہم ہندوستان کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرتے ہوئے پیشرفت کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT