Friday , September 21 2018
Home / Top Stories / مودی کیلئے رجنی کانت کی نیک تمنائیں

مودی کیلئے رجنی کانت کی نیک تمنائیں

چینائی ۔ /13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سوپر اسٹار رجنی کانت نے بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی کو ایک طاقتور لیڈر اور ایک قابل ایڈمنسٹریٹر قرار دیا ۔ چیف منسٹر گجرات نے آج چینائی میں رجنی کانت سے ملاقات کی ۔ تاہم فلم اداکار نے اسے ایک خیرسگالی ملاقات قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص جانتا ہے کہ مودی ایک طاقتور لیڈر اور ایک قابل ای

چینائی ۔ /13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سوپر اسٹار رجنی کانت نے بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی کو ایک طاقتور لیڈر اور ایک قابل ایڈمنسٹریٹر قرار دیا ۔ چیف منسٹر گجرات نے آج چینائی میں رجنی کانت سے ملاقات کی ۔ تاہم فلم اداکار نے اسے ایک خیرسگالی ملاقات قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص جانتا ہے کہ مودی ایک طاقتور لیڈر اور ایک قابل ایڈمنسٹریٹر ہے وہ میرے بہی خواہ ہیں اور میں ان کا بہی خواہ ہوں ۔ میں ان کے بہتر مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں ۔ مودی سے ملاقات کے بعد

اپنی رہائش گاہ کے باہر جمع شائقین سے انہوں نے ہاتھ ملایا اور مودی سے گلے ملتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں دیکھ کر خوشی محسوس ہورہی ہے ۔ رجنی کانت جنہوں نے خود کو سیاست سے دور رکھا ہے ، عوام کو واضح پیام دیا کہ ان کی یہ ملاقات سیاسی نوعیت کی نہیں ہے ۔ مودی کی تائید کے بارے میں قیاس آرائیوں کو دور کرتے ہوئے رجنی کانت نے کہا کہ جس وقت وہ ہاسپٹل میں شریک تھے انہوں (مودی) نے عیادت کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT