Friday , June 22 2018
Home / Top Stories / مودی کیلئے وارانسی کے مسلمانوں میں اندریش کمار کی مہم

مودی کیلئے وارانسی کے مسلمانوں میں اندریش کمار کی مہم

وارانسی 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی میں وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کو حلقہ لوک سبھا وارانسی میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی تائید دلانے کیلئے آر ایس ایس کی قیادت میں سنگھ پریوار کی مہم نے گزشتہ روز ایک عجیب موڑ اختیار کرلیا جو ان کوششوں میں ایک نیا اضافہ ہے جس کے تحت آر ایس ایس کے متنازعہ لیڈر اور اجمیر دھماکوں کے مبینہ اص

وارانسی 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی میں وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کو حلقہ لوک سبھا وارانسی میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی تائید دلانے کیلئے آر ایس ایس کی قیادت میں سنگھ پریوار کی مہم نے گزشتہ روز ایک عجیب موڑ اختیار کرلیا جو ان کوششوں میں ایک نیا اضافہ ہے جس کے تحت آر ایس ایس کے متنازعہ لیڈر اور اجمیر دھماکوں کے مبینہ اصل سازشی ذہن اندریش کمار مندروں کے اس شہر میں داخل ہوگئے ہیں جو آر ایس ایس کارکنوں کو مسلم ووٹروں تک پہونچتے ہوئے مودی کے حق میں ووٹ دینے کی ترغیب دینے کی کوششوں میں رہنمائی کریں گے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آر ایس ایس اور سنگھ پریوار سے ملحقہ تین مسلم تنظیمیں اس مسلم ووٹروں سے مدد حاصل کرنے کی مہم میں پہلے سے مصروف ہیں۔ وارانسی میں مسلم ووٹوں کے لئے اب تک صرف کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان مقابلہ آرائی جاری تھی لیکن جیسے جیسے رائے دہی کی تاریخ قریب پہونچ رہی ہے سنگھ پریوار نے بھی مسلمانوں کے فی فیصلہ کن ووٹ حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے اور اندریش کمار کو اس مہم کا نگران بنایا گیا ہے۔

جس کے تحت اندریش نے گزشتہ روز مسلم خواتین کے زیراثر ایک نئی تنظیم بھارتیہ عوام پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ علاوہ ازیں آر ایس ایس سے ملحقہ تنظیم مسلم راشٹریہ منچ کے زیراہتمام منعقدہ ایک ریالی سے خطاب کیا۔ اجمیر بم دھماکوں کے مبینہ اصل سازشی ذہن آئندہ پانچ دن کے دوران بشمول عیسائیوں مختلف اقلیتی طبقات کے اجلاسوں سے خطاب کریں گے لیکن مسلمانوں پر وہ خصوصی توجہ مرکوز رکھیں گے۔

TOPPOPULARRECENT