Saturday , November 25 2017
Home / سیاسیات / مودی کیلئے یوگی کے ڈنر میں ملائم کی شرکت

مودی کیلئے یوگی کے ڈنر میں ملائم کی شرکت

کانگریس کی افطار پارٹی میں نتیش، لالو ، آزاد شریک
لکھنو؍ پٹنہ ، 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) این ڈی اے صدارتی امیدوار کی تائید کرنے کے اشارے دینے کے بعد سرپرست ایس پی ملائم سنگھ یادو نے آج وزیراعظم نریندر مودی کیلئے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کے ڈنر میں شرکت کی۔ تاہم صدر ایس پی اور سابق چیف منسٹر اکھلیش یادو نے شرکت نہیں کی ۔ بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے بھی اسے نظرانداز کردیا۔ اُدھر پٹنہ میں بہار پردیش کانگریس کمیٹی کے زیراہتمام آج افطار پارٹی چیف منسٹر نتیش کمار، سینئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد، آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو شریک ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT