مودی کی آج اعلیٰ سطحی بی جے پی قائدین سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 10جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی آج قومی صدر بی جے پی امیت شاہ اور پارٹی کے جنرل سکریٹری کے ساتھ ایک اجلاس کل منعقد کریں گے جس کے دوران توقع ہیکہ وہ موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ پارٹی کے قائد نے کہا کہ اعلیٰ سطحی تنظیمی قائدین کو اس اجلاس کا دعوت نامہ حاصل ہوچکا ہے۔ یہ اجلاس ایک ایسے وقت منعقد کیا جارہا ہے جبکہ پارٹی متعدد اسمبلی انتخابات بشمول کرناٹک اسمبلی کے اہم انتخابات کیلئے تیاری کررہی ہے۔ مودی حکومت اپنے قطعی مکمل بجٹ کی پیشکشی کی تیاری میں مصروف ہے۔ بی جے پی نے ان ریاستوں میں جہاں عنقریب اسمبلی انتخابات ہونے والے ہوں، جیسے کہ تریپورہ اور میگھالیہ جہاں آئندہ ماہ اسمبلی انتخابات مقرر ہیں اور کرناٹک میں جہاں مئی میں انتخابات کے انعقاد کی توقع ہے، اپنی انتخابی مہم میں شدت پیدا کرنے کے لائحہ عمل پر بھی غور کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT