Tuesday , June 19 2018
Home / سیاسیات / مودی کی اندھی چاہت کا ہٹلر سے تقابل:ڈگ وجئے سنگھ

مودی کی اندھی چاہت کا ہٹلر سے تقابل:ڈگ وجئے سنگھ

یوت مل ۔/12 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے بی جے پی کو ’’مودی ازم‘‘ کے بڑھتے اثر کے خلاف خبردار کیا اور اسے اندھی چاہت قرار دیا جس کا تقابل ’’ہٹلر ازم‘‘ سے کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بی جے پی اور اس کی نظریاتی جماعت آر ایس ایس پر فرقہ پرست ایجنڈے پر کام کرنے کا الزام عائد کیا ۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری ڈگ وجئ

یوت مل ۔/12 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے بی جے پی کو ’’مودی ازم‘‘ کے بڑھتے اثر کے خلاف خبردار کیا اور اسے اندھی چاہت قرار دیا جس کا تقابل ’’ہٹلر ازم‘‘ سے کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بی جے پی اور اس کی نظریاتی جماعت آر ایس ایس پر فرقہ پرست ایجنڈے پر کام کرنے کا الزام عائد کیا ۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کو مودی ازم کے بڑھتے اثر کے پس منظر میں اپنا نظریہ برقرار رکھنے پر ازسرنو غورکرنا چاہئے ۔ کیونکہ اندھی چاہت کا یہ رجحان ہٹلر ازم سے مماثلت رکھتا ہے ۔ انہوں نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہ ’’سب ہمارے اپنے ہیں ،سب کو قبول کرو ‘‘ کہا کہ اس کے برعکس بی جے پی فرقہ وارانہ تشدد پھیلارہی ہے اور مظفر نگر فسادات کے ملزمین کو اعزاز دیئے جارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT